shair afzal mawwat ko shokaz

پی ٹی آئی سینئر رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن پر شوکاز

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی اور
شیر افضل مروت نے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا تھا۔بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔دو دن کے اندر شیر افضل مروت غیر مشروط معافی نامہ جمعہ کروائیں،ورنہ شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں