لاہور(ڈیلی پوائنٹ )مشکلات کےبھنور میں پھنسی پی ٹی آئی کےلیے ایک اوردھچکا۔الیکشن سےقبل سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے بانی پی ٹی آئی کےدوٹوک موقف کے دوسرے دن ہی سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نےلاہور کے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔
اس ملاقات میں عام انتخابات کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سیف اللہ ابڑو نے پی پی کے حق میں دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیرکا راستہ روکیں گے۔