پشاور( ڈیلی پوائنٹ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیر اعظم عمران خای کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وفاق فوری طور پر بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔ اگر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو پھر ہم سے گلہ نہ کریں۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ بانی کی رہائی کےلیے تحریک شروع کرنے جارہے ہیں۔ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ، اورنہ ہی ہمیں کسی سے ڈیل کرنے کی ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی کے بوگس کیسز جلد ختم ہونےوالے ہیں۔