پشاور(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے جماعت اسلامی کے پولیٹیکل امور کے انچارج بہراللہ سے رابطہ کیا اور اتحاد کی تجویز دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے تجویز میں کہا گیا کہ آزاد امیدوار اگر جماعت اسلامی میں شامل ہوجائیں تو اعتراض تو نہیں ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے بھی جماعت اسلامی کے امیرالعظیم کے ساتھ رابطہ کیا اور اتحاد کی تجویز دی۔
جس پر امیرالعظیم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی باضابطہ طور پر رابطہ کرے تو غور کیا جاسکتا ہے۔
امیرالعظیم نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت بیٹھ کر اس تجویز پر غور کر سکتی ہے۔
جماعت اسلامی کے پولیٹیکل امور کے انچارج بہراللہ نے بھی اپنی مرکزی قیادت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔