بالی ووڈ کی نئی پراپیگنڈا فلم میں پی ٹی آئی کاجلسہ بھی شامل

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ) بالی وڈ کی نئی پراپیگنڈا فلم ’الجھ‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جس میں خیالی پلاؤ پکاتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا سماں دکھایا گیا ہے
بالی وڈ کی نئی پراپیگنڈا فلم میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ یہ ہےکہ بھارت میں پاکستان مخالف، اسلام مخالف موضوع سے باآسانی عوام کو بےوقوف بنایا جا سکتا ہے
روایت برقرار رکتھے ہوئے بھارت نے ایک بار پھر فلمی پراپیگنڈا کیا ہے، تاہم اسب بار جھانوی کپور کو بطور اداکارہ کاسٹ کیا گیا ہے۔
اب ظاہر ہے یہ سب حقیقت میں تو ممکن ہے نہیں، یہی وجہ ہے کہ اب فلمی دنیا میں ہی کوشش کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔
اس ٹریلر کی جانب سوشل میڈیا صارفین اس لیے بھی متوجہ ہوئے ہیں کیونکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔
جس میں جھانوی کپور کو بطور ڈپتی کمشنر پولیس افسر دکھایا گیا ہے، جو کہ را کے لیے کام کر رہی ہیں جبکہ اسی ٹریلر میں آگے چل کر پاکستان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔ساتھ ہی پاکستان مخالف بیانیے بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے جو کہ ٹریلر میں کمزور ثابت ہو رہا ہے۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی جلسے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں