پنجاب حکومت کی کسانوں کے لئے گندم کے معاملہ پر نئی حکمت عملی مرتب

(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے گندم کے معاملہ پر نئی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس اگلے سیزن کیلئے تقریبا 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ،تاحال گندم کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔  حکومت کی گندم کی خریداری میں تاحال عدم دلچسپی کی وجہ کسانوں کے پاس موجود گندم میں نمی ہے۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق بارشوں کی وجہ سے نمی والی گندم حکومت کیلئے سٹور کرنا قدر مشکل ہے۔ کسانوں کو ریلیف دینے کے پیش نظر 130 ارب روپے کا کسان پیکج لیا جا رہا ہے۔ کسانوں کو فی من سبسڈی دینے کے حوالے سے بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومتی پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو 400 سو سے 600 سو روپے فی من سبسڈی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بین الصوبائی نقل و حمل سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے مشاورت جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں