پنجاب حکومت کاناجائزاسلحہ رکھنےوالوں کیخلاف سزائیں سخت کرنےکافیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت کاناجائزاسلحہ رکھنےوالوں کیخلاف سزائیں سخت کرنےکافیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ نےپنجاب حکومت کےحکم پرسزائیں سخت کرنےکی سمری ارسال کردی۔ پستول اوراین پی بی ریوالوررکھنےپر7سال قید،10لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
کلاشنکوف رکھنے پر 20لاکھ روپےجرمانہ اور10سال تک قید ہوگی۔ بڑے ہتھیار رکھنے پر 14سال تک قید،30لاکھ روپےجرمانہ ہو گا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں