(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت کاسرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔
کونسلز کامقصد ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ،طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا ہے۔ سکول کونسلز صدر،نائب صدر، جنرل ، فنانس سیکرٹری ،نمائندگان پر مشتمل ہوں گی۔ تمام سکولز میں 16 مئی کو سکول کونسلز کے لئے الیکشنز ہوں گی۔
سکول کونسل کیلئے امیدوار 8 سے 10 مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ سکولز میں 11 مئی کو الیکشن کیلئے امیدواروں کو نشانات الاٹ ہوں گے۔ امیدوار 12 سے 15 مئی تک پوسٹرز بنا کر الیکشن کمپین کرسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھجوا دیا۔