سرکاری سکولوں میں رہائش رکھنے کا معاملہ

(ڈیلی پوائنٹ)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں رہائش گاہوں کاریکارڈ مانگ لیا۔ سکول سربراہان کو رہائش کا ریکارڈ 24 گھنٹوں کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
گورنمنٹ سکول گلبرگ، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2 ریٹی گن روڈ میں رہائش موجود ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول سمن آباد، گورنمنٹ اے پی ایس بوائز سکول ماڈل ٹاون، گورنمنٹ چشتیہ بوائز ہائی سکول سیکرٹریٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول باغبان پورہمیں رہائش موجود ہیں۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق رہائش کے باعث سکول کے اوقات کار میں پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں