پنجاب (ڈیلی پوائنٹ): محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا. فیصلے کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 1 کروڑ 23 لاکھ 23 ہزار 7 سو 43 پودے لگائے جائیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اضلاع کو شجرکاری کے حوالے سے اہداف دے دیے.اہداف کے مطابق لاہور میں میں 6 لاکھ 67 ہزار پودے لگائے جائیں گے. لاہور کے 11سو 22 سکولوں میں ساڑھے چھ لاکھ طلبہ اور 15 ہزار ٹیچرز پودے لگائیں گے۔
فیصل باد میں سب سے زیادہ 8 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے. جبکہ ملتان میں 3 لاکھ اڑہتر ہزار پودے لگائے جائیں گے۔