لاہور: پنجاب کے پانچ شہروں کو ڈیجیٹل سٹیز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پنجاب کے پانچ ڈیجیٹل شہروں میں جدید ٹیکنالوجی سے رابطہ کار کو آسان کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل پنجاب کا عزم کر لیا، پنجاب کے پانچ شہروں کو ڈیجیٹل سٹیز میں تبدیل کیا جائے گا۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہروں کی فہرست مرتب کرنے میں تجاویز مانگ لیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پانچ شہروں کی منظوری دی جائے گی۔ پنجاب کے پانچ ڈیجیٹل شہروں میں تمام دفتری امور کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ پنجاب کی فرسٹ کلاؤڈ کی بھی منظور ہو چکی اس سے ڈیٹا کی سکیورٹی مضبوط ترین ہوگی۔