لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب کے معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ہیں. معذور افراد عام لوگوں سے بہت ذہین اور قابل ہوتے ہیں.
لاہور: پنجاب میں اسپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کے اجرا کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری کیے جائیں گے.
صوبے بھر میں اسپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کیے جائیں گے۔