Punjab main aslehy ki bari saholat motraf

پنجاب میں اسلحہ لائسنس کا عمل آن لائن کر دیا گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب میں اسلحہ لائسنس کا عمل آن لائن کر دیا گیاہے. شہریوں کی سہولت کے لیے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم یا تبدیلی کا عمل آن لائن ہوگا. ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔سلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی میعاد میں اضافے کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی فیس بھی آن لائن ہی جمع ہو گی.

اپنا تبصرہ لکھیں