Punjab mein pheli air emblance ka agahaz kr dia gia

پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے تربیتی سیشن کا آغاز

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس کی تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیا کہ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کی تربیتی مشق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں حادثے کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہو گی۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید برھایا جائے گا۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، تمام تر وسائل کو صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں دیگر سہولیات کے ساتھ ایئر ایمبولینس سروس کا بھی اضافہ ہوا ہے اور مزید سہولیات کا بھی اضافہ ہوگا۔ ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں مدد کیلئے فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں