(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب کے 10 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہم میں 67 ہزار پولیو ورکر حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ لاہور میں 13 ہزار ورکر مہم کا حصہ لے گئے۔ راولپنڈی میں 6800 سے زائد ورکر مہم میں ا حصہ لے گئے۔ مہم کے دوران 91 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
خضر افضال کا کہنا تھا کہ وائرس کو روکنے کے لئے خصوصی مہم انتہائی اہم ہے۔ پنجاب میں بار بار بیرونی وائرس نمودار ہو رہا ہے۔
تمام تر محنت پولیو کی مقامی افزائش کو روکنے پر مرکوز ہے۔ تمام ضلعی افسران مہم کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلی درجے کی مہم کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیو ویکسین کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔ ویکسین کے موثر استعمال سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ داخلی، خارجی راستوں پر پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گا۔ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گا۔ پولیو ٹیموں سے بد سلوکی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، میانوالی، شیخوپورہ، اوکاڑہ بھی مہم کا حصہ ہونگے۔ راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی میں مہم منتخب یونین کونسلوں منعقد کی جائے گی۔