(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب میں روڈز کی تعمیر و مرمت کا پلان تیار کر لیا گیا۔ لاہور اور پنجاب کے 480 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی گئی۔ روڈز کی تعمیر و مرمت کیلئے137ارب کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
رواں سال کے بجٹ میں ہی سکیموں کو فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ محکمہ مواصلات نے پارلیمنٹیرین کی درخواست پر پلان تیار کیا تھا۔ سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی خزانہ نے 137 ارب کے فنڈز کی اجازت دی ہے۔