لاہور(ڈیلی پوائنٹ) اپریل میں گرمی کی شدت میں غیر یقینی اضافےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے امکانات ہیں، بڑے شہروں میں ہیٹ ویوز کے اثرات بہت زیادہ ہوں گے جس کے سبب رواں ماہ گرمی کی شدت میں غیر یقینی اضافےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کو موسم کی صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اپریل میں تیز ہوائیں،گرد آلود طوفان، بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے جب کہ شمالی پنجاب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔