(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی نے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
وائس چانسلر کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں 2024 سیشن میں داخلوں کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 مئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں۔ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔ وائس چانسلر کے مطابق پنجاب یونیورسٹی تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لے گی۔