لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب حکومت نے 15 روز کے لیے مزید سکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی گرمیاں زیادہ ہیں بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیے تعطیلات میں اضافہ کر رہے ہیں.چھٹیاں دینے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعطیلات کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا.
سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اب یکم ستمبر کو کھلے گے. یاد رہے کہ اس سے قبل تعلیمی ادارے 15اگست کو کھلنے تھے.
