(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت کا لاہورمیں پرپل لائن میٹروٹرین منصوبےکی دوبارہ سےفیزیبلٹی سٹڈی کرانیکافیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبےکی لاگت کادوبارہ سےتخمینہ لگایاجائےگا۔ مہنگائی ومیٹریل کےموجودہ ریٹس پردوبارہ سےقیمت کاتعین ہوگا۔
حکام کے مطابق 6سے 9 ماہ میں منصوبےکی فیزیبلٹی سٹڈی ولاگت تخمینہ کی رپورٹ تیارہوگی۔ اس سےقبل کی جانےوالی سٹڈی میں600ارب روپےکاتخمینہ لگایاگیاتھا۔ لاہورمیں ماس ٹرانزٹ سسٹم پرپہلی سٹڈی2006 میں ہوئی تھی۔ 2006کےبعددوسری سٹڈی 2016میں پرپل اوربلیومیٹروٹرین کےاوپرکی گئی تھی۔ پرپل لائن منصوبےکاروٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبھاٹی چوک تک ہے۔ پرپل لائن منصوبےکی روٹ کی لمبائی 16اعشاریہ 7کلومیٹرہے۔ روٹ کے14سٹیشنزمیں سے6انڈرگراؤنڈہیں۔