لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ میں قرآن کی حافظہ ہوں مگر پھر بھی شوبز میں آگئی. اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میری عمر 7 برس کی ہوئی تو قرآن حفظ کرنا شروع کیا دو سال کی عمر میں حفظ کر چکی تھی.
اداکارہ نے کہا کہ’ حفظ کے بعد میں نے اپنی پڑھائی کا دوبارہ آغاز کیا اور اسی وجہ سے مجھے 2 سال پیچھے کلاس 6th میں ایڈمیشن ملا اور میٹرک کرلیا ‘ ۔میٹرک کے بعد میں اپنی امی کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر چلی گئی تھی، اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے ایکٹنگ کی آفر کی تھی جس پر میں نے پہلے انکار کردیا تھا لیکن پھر حامی بھرلی اسی دوران میں نے ایکٹنگ شروع کی اور پھر انٹر کرلیا‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میرے دادا کو بھی ایکٹنگ کرنا نہیں پسند تھا لیکن والدہ کی سپورٹ نے سب کا رویہ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا‘۔