لاہور(ڈیلی پوائنٹ)گذشتہ دنوں سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے چپکے سے شادی کر لی ہے؟سابقہ گلوکارہ کی شادی کی خبر پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رابی پیر زادہ نے دلہن بنی ہاتھوں میں پھول پکڑے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر کے اوپر لکھا تھا الحمدللہ جس پر رابی کے مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے۔
مگر رابی پیرزادہ نے کچھ دیر بعد ایکس پر پیغام جاری کیا ہے کہ یہ غلط ہے آپ کو جو لگتا ہے آپ کہنا شروع کردیتے ہیں۔ گلوکارہ نے کہا کہ میں نے دلہن کا لباس اس لیے پہنا تھا کہ کوئی اس کو خرید کر مجھے نقد رقم دیں تو میں اس پیسوں سے کسی غریب بے سہارا لڑکی کی شادی کرواؤں گی۔
Just to clarify, its not my wedding, its the weddings of a daughter whose mother single handed arranged her wedding and i always support brave women. i m wearing bridal dress as it’s sponsored and we got to help mother with the wedding arrangements. Alhamdulillah pic.twitter.com/avjm73POau
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 7, 2024
روبی پیر زادہ نے کہا کہ ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے ہم کو ایسی خبریں نہیں پھیلانے چاہیے۔یاد رہے گلوکارہ رابی پیر زادہ نے گذشتہ کافی عرصے سے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور وہ اپنی زندگی انسانوں کی خدمت کے لیے وقف کر رہی ہیں۔
ان کی اکثر ویڈیوز میں اللہ کی عبادت اور انسانیت کی خدمت کرنے کی باتیں ملتی ہیں۔