(ڈیلی پوائنٹ) صوبہ بھرکےتعلیمی بورڈمیں کروڑوں کی ردی کی فروخت میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کمشنر لاہورکاگزشتہ سالوں کےپیپروں کی ردی کم قیمت میں فروخت کیےجانیکانوٹس لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز میں ردی ایک ہی کمپنی کو فروخت کی جاتی رہی ہے۔ عرصہ درازسےردی کی فروخت میں مبینہ طور پر بورڈ کے کئی افسران ملوث رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے بورڈ افسران سمیت کمپنی کے مالک محمد یونس کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ پیپروں کی ردی کتنے عرصہ سے اور کتنے ریٹ پر بیچی جاتی رہی تمام ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔