(ڈیلی پوائنٹ) ریلوےخزانے پرفیول کی مدمیں کروڑوں روپےکااضافی بوجھ بڑھ گیا۔ ریلوےخزانےپرفیول کی مدمیں ماہانہ8کروڑ54لاکھ70ہزارکااضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے کو96مسافراور6مال گاڑیوں کوچلانےکیلئےروزانہ3لاکھ50ہزارلیٹرڈیزل درکار ہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے فیول اخراجات میں 28لاکھ 49ہزار روپے یومیہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اضافی بوجھ کو کم کرنے کے لیےٹرین کرایوں میں مزید اضافہ متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر نے کرایوں میں اضافے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔ چیئرمین ریلوےکی اجازت سےٹرین کرایوں میں اضافے بارے حتمی فیصلہ ہو گا۔