لاہور(ڈیلی پوائنٹ )مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات کر دیا گیا۔
ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024ء میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رانا ثناء اللّٰہ کو مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات کیا ہے۔
رانا ثناء کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیجی تھی، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے رانا ثناء اللّٰہ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللّٰہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ خود مجھے وزارت دینے کا معاملہ فی الحال نواز شریف کے پاس ہے، وہ اس پر جو چاہیں فیصلہ کریں گے۔