(ڈیلی پوائنٹ)وزیرتعلیم راناسکندرحیات نےنان فارمل سکولوں کےاساتذہ کوگزشتہ10ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کااعلان کر دیا ہے۔اساتذہ کو20سے30دن میں گزشتہ10ماہ کی تنخواہیں اداکردی جائیں گی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اساتذہ نے وزیر تعلیم کو اپنے پیشہ ورانہ مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ اساتذہ نے وزیر تعلیم کو گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے بارے بھی آگاہ کیا۔ اساتذہ کی وزیر تعلیم سے تنخواہوں کے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی درخواست کی گئی۔ وزیر تعلیم کا سیکرٹری نان فارمل ایجوکیشن سے رابطہ کیا اور معاملے کی حساسیت پر مشاورت کی۔ وزیر تعلیم کی سیکرٹری لٹریسی کو مسئلے کے فوری حل کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور آئندہ 20 سے 30 دنوں میں اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔