لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) بھارتی حفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف سوشل میڈیا پر کرلیا۔ پاکستان میں دہشتگرد واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نشر کی جاتی ہیں۔ دہشتگرد واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر را سے متعلق اکاؤنٹس سر فہرست ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حیران کن طور پر ان اکاؤنٹس پر دہشتگردی واقعات کی پہلے سے وارننگ دے دی جاتی ہے۔ میانوالی ائیربیس حملے کی اطلاع بھی ایک رات پہلے ہی را کے اکاؤنٹ نے دے دی تھی۔ حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکاؤنٹس ایسی وڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل سے بنائی گئی تھیں۔ اِن اکاؤنٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را پہنچاتی ہے۔