Rawalpindi mien dafa 144 nafiz

راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی جلسوں پر مکمل پابندی

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ) راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جس پر جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے. پابندی کا اطلاق 3 روز کے لیے کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقا رچیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام کے علاوہ ضلعی افسران و انتظامی افسران نے شرکت کی۔
ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر راولپنڈی میں 3 دن کے لیےدفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی تین دن کے لیے پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں