سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) : سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ سرکاری ملازمین کا 9 مئی کو پاک سیکرٹیریٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک یومِ تکریمِ شُہداء مارچ کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی سیکٹریٹ ملازمین کور کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے تیاری مکمل کر لی۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطابق وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین بھرپور شرکت کریں۔ مارچ کا مقصد افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے۔ حکومت و اداروں کو پیغام دینا ہے کہ اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مارچ میں سرکاری ملازمین بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں