Sahi insan mily to usy fori apna lain maya ali

کسی کو آپ سے محبت ہو صحیح انسان ہو تو فورا اپنا لیں مایا علی کا انٹرویو وائرل

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ اگر کسی کو آپ سے محبت ہو صحیح انسان ہو تو فورا اپنا لیں کیونکہ ایسے لوگ بہت ہی کم ملتے ہیں. اداکارہ نے بتایا مجھے بھی محبت ہوئی مگر وہ انسان میرے لیے صحیح نہیں تھا اس لیے محبت میں میرا دل ٹوٹا ہے.مایا علی سے جب شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو تو اداکارہ نے کہا، میں صرف اس لیے شادی نہیں کروں گی کیونکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کرلو یا عمر نکل رہی ہے بلکہ جب کوئی ایسا مل جائے گا جس سے مجھے لگے گا کہ اس شخص سے شادی کرنی چاہیے تو کرلوں گی۔
شادی کے معاملے میں لوگوں کے دباؤ میں نہیں آسکتی، شادی ایک بہت بڑا فیصلہ ہے، یہ صرف دو لوگوں کے درمیان کی بات نہیں دو خاندانوں کی بات ہے، شادی کے لیے ضروری ہے کہ جس انسان سے شادی کر رہے ہیں اس سے کنیکشن ہو، جس دن مجھے کوئی ایسا مل گیا جس سے وہ خاص کنیکشن جڑ گیا تو شادی کرلوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں