ؕؕاسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی کو آج (منگل) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ اس کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سائفر کیس راولپنڈی اڈیالہ جیل میں زیر سماعت ہے۔قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کو بڑی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
تاہم امکان ہے کہ توشہ خانہ قومی احتساب بیورو کیس کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔