کراچی(ڈیلی پوائنٹ) سابق ایم این اے سائرہ بانونے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے جہاں وہ سندھ کے ایک پسماندہ علاقے میں پہنچی تو عوام کے حالات دیکھ کر حیران ہو گئی ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل میں سائرہ بانو بچوں کے پاس موجود ہیں بچوں نے انتہائی گندے کپڑے پہن رکھے ہیں پاؤں میں جوتی تک نہیں ہے۔
Saira Bano apologizes to the poor people for the fake promises of the politicians@Saira_Banokhan @PTIofficial #Election2024 #Sindh pic.twitter.com/XGNs7dLH1I
— Capital TV (@CapitalTVLive) January 22, 2024
سائر بانو نے کہا کہ یہ وہ تبدیلی ہے جو 15 سال سے یہاں ہو رہی ہے بچوں مجھے معاف کر دینا ۔ میں آپ لوگوں سے کیسے ووٹ مانگو ووٹ نہیں مانگو گی کیونکہ اگر میں کچھ دیں نہیں سکتی تو آپ سے مانگنے کا بھی مجھے کوئی حق نہیں ہے۔
بچے نہ تو سکول جاتے ہیں اور نہ ہی کھانے کو روٹی ہے نہ مکان ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائرہ بانو نے معافی کے لیے باقاعدہ ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے۔