ممبئی(ڈیلی پوائنٹ) بالی ووڈکے ہیرو سلمان خان کے افیئر کی ایک لمبی لسٹ ہے.وہ اب تک کئی حسیناؤں کو ڈیٹ کر چکے ہیں،لیکن اب تک انہوں نے شادی کسی کے ساتھ بھی نہیں کی.اب بھی ان کے فینز انکی شادی کا انتظار کر رہے ہیں.سلمان خان کی زندگی میں ایسا وقت بھی آیا جب ان کی شادی کے کارڈز تک چَھپ چکے تھے لیکن پھر بھی شادی نہ ہو سکی.
حال ہی میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ اور سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار پائپ کے ذریعے چڑھ کر ان کے کمرے میں ملنے آتے تھے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سلمان خان اور سنگیتا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، دونوں کی شادی کے کارڈز بھی تیار تھے لیکن پھر شادی ٹوٹ گئی اور اسی دن ہونے والے واقعے سے متعلق صومی علی نے انکشاف کیا
کہ’ایک دن سلمان مجھ سے ملنے کمرے میں آئے، وہ دونوں کمرے میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کر رہے تھے جب سنگیتا نے دروازہ کھولا اور سلمان کو دیکھا اور کہا کہ بہت ہو گیا تمہیں ہم دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، سلمان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور میں نے سوچا کہ وہ مجھ سے رشتہ توڑ لے گا اور سنگیتا سے شادی کر لے گا کیونکہ شادی کے کارڈز تیار ہو چکے تھے.
لیکن اس کے برعکس سلمان 10 منٹ بعد واپس آئے اور بتایا کہ انہوں نے سنگیتا سے بریک اپ کر لیا ہے اور وہ میرے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، میں نے اسے اپنی خوش قسمتی سمجھا‘۔دوران انٹرویو انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب ہم ایک ساتھ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو میں نے سلمان خان کو بتایا کہ میں ان سے شادی کرنے کے لیے ہندوستان آئی ہوں اور میری اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے
انہوں نے ہنستے ہوئے مجھے بتایا کہ ان کی پہلے ہی سے ایک گرل فرینڈ ہے، جس پر میں نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم ساتھ رہیں گے، یہ وہ خواب ہے جو میں نے دیکھا تھا لیکن میں ایک بے وقوف تھی جو سلمان کے لیے بھارت آئی۔صومی علی نے بتایا کہ جب سلمان خان فلم “ہم دل دے چکے صنم “کی شوٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے میری کالز اٹھانا بند کردیں، میں نے فلم ڈائریکٹر کو فون کیا اور سلمان کے بارے میں پوچھا، انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن جیسے ہی میں نے ان سے سوالات کرنا شروع کیے تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔