لاہور(ڈیلی پوائنٹ )بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، تاہم سوناکشی کی شادی کا بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے بھی ایک تعلق ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سوناکشی کے مستقبل کے سسر اور ظہیر کے والد اقبال رتانسی نے ایک مرتبہ سلمان خان کو ادھار رقم دی تھی۔
اس حوالے سے سلمان خان نے 2018 کی اپنی ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا تھا کہ اقبال ان کے بچپن کے دوست ہیں، میرے ٹین ایج (نوجوانی) دنوں میں وہ میرے لیے بینک تھے۔
سلمان کے مطابق میں اب بھی ان کا 2011 روپے کا مقروض ہوں، خدا کا شکر ہے کہ انھوں نے مجھ سے اس کا سود نہیں مانگا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی پوسٹ میں ہنستی ہوئے ایموجی بھی لگائی تھی۔
سلمان نے مزید کہا بیٹے کے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں تو باپ کی پوسٹ تو کرسکتا ہوں ناں!۔
واضح رہے کہ اقبال رتانسی کنسٹرکشن اور جیولری کے کاروبار سے منسلک ہیں، جبکہ انکی بیٹی اور ظہیر کی بہن صنم رتانسی معروف بالی ووڈ سلیبریٹی اسٹائلسٹ ہیں۔
جو لوگ یہ بات نہیں جانتے، انکے لیے درج ہے کہ ظہیر کے اداکاری کیریئر کا آغاز 2019 کی فلم نوٹ بک سے ہوا، جسے سلمان خان نے پروڈیوس کیا تھا۔
جبکہ ظہیر نے سلمان خان کی 2014 کی فلم جے ہو میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔