اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے مرکزی ملزم کاکا کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے. آئی جی اسلام آباد نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ثناء کے قاتل کو 24 گھنٹوں سے پہلے پکڑ لیا .ایک سوال کے جواب میں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم ثنا سے دوستی کرنا چاہتا تھامقتولہ کے انکار پر ملزم نے دو فائر مار کر قتل کیا.
ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔
