اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آج صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس عرفان بھی موجود تھے۔
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے شوکت بسرا اور صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کئیے تمام کاغذات نامزدگی منظور کر لئیے، جسٹس منیب آختر کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بنچ نے الیکشن کمیشن کو ان امیدواروں کے نام اور نشان بیلٹ پیپر میں شامل کر کے ان… pic.twitter.com/QkSBGH608k
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) January 26, 2024
سپریم کورٹ کے ججز نے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا کہ بیلٹ پیپر میں صنم جاوید کا نام اورانتخابی نشان شامل کیا جائے۔
صنم جاوید کے ساتھ شوکت بسرا کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو این اے 119 ،120 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 150 سے انتخابات لڑنے کی اجازت دی.