کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کے درمیان مبینہ تعلقات استوار ہونے کی خبروں کے بعد افواہیں ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے درمیان تعلقات کی خبریں ٹینس اسٹار کی طلاق کے بعد شروع ہوئیں، تاہم اب ان میں تیزی آتی جا رہی ہے۔
ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق رواں برس جنوری میں اس وقت ہوئی تھی جب کہ شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔
شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ہی ثانیہ مرزا کی دوسری شادی بھی خبروں میں ہیں اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین ٹینس اسٹار کو نئی زندگی شروع کرنے کے مشورے دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
اور اب زوم انٹرٹینمنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے مداحوں کی جانب سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں شخصیات کے مداحوں نے بطور جوڑا ان کے فین سوشل میڈیا پیجز بھی بنا لیے ہیں، جہاں ان کے رومانس اور تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جاتی رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی اگست کے وسط تک ممکنہ طور پر رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
اگرچہ دونوں کی ممکنہ شادی کی افواہیں پھیل رہی ہیں، تاہم دونوں نے یا ان کے اہل خانہ نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔