(ڈیلی پوائنٹ) حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔ فہرست وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد الحلیم خان نے پیش کی۔ ان اداروں میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل شامل ہیں۔
پی آئی اے، پاکسثان ری انشورنس کمپنی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بھی شامل ہیں۔
فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ بھی شامل ہیں۔نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹریک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔