(ڈیلی پوائنٹ) مریم نواز کے “سرسبز پنجاب ، خوشحال کاشتکار”پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے۔ وزیر اعلیٰ نے لائیو سٹاک میں اصلاحات بارے سفارشات طلب کر لیں۔ پنجاب بھر کے 8 ہزار سرکاری کھالوں کو دوبارہ پختہ کیا جائے گا۔ زرعی یونیورسٹیز کی بہتری اور تحقیقی مراکز کے قیام کا آغاز کیا جائے گا۔ کسانوں کو 5 سے 20 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چھوٹے کسانوں کےلئے نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا۔ چھوٹے کسانوں کو 300 ارب روپے کا بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔ شعبہ لائیو سٹاک میں اصلاحات لائی جائیں گی۔