اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)اولمپکس میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ویسے تو پورے پاکستان سے محبت ملی مگر جو حوصلہ افزائی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی اس کو بیان نہیں کر سکتا.
جی ایچ کیو میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑیوں نے اظہارِ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں جو نہ ہوسکے لگن ہو تو ہر کام ممکن ہے۔
سابق اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ ارشد ندیم نے کھیلوں کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کہا کہ ہم ارشد پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، اس نے پاکستان کا نام روشن کیا، ان کی جیت سے قوم یکجا نظر آئی اور یکجہتی کا احساس پیدا ہوا۔