(ڈیلی پوائنٹ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسائیکاایپ متعارف کرادی ہے۔ سکول انفراسٹرکچرامیجز ایپ تمام سکول سربراہان کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔ سائیکا ایپ پرروزانہ کی بنیاد پر تصاویر اپ لوڈ کی جا ئیں گی۔
ایپ پر سائنس لیب،لائبریری ودیگر انفراسٹرکچر کاڈیٹافراہم کیا جائیگا۔ ایپ کے ذریعےغیردستیاب سہولتوں کاتعین کرنے میں مدد ملے گی۔ ایپ پر19اپریل سےباقاعدہ تصاویراپ لوڈ کرنے کا آغاز کیا جائے گا۔