ایس ای سی پی کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے احسن اقدام

(ڈیلی پوائنٹ) ایس ای سی پی کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے احسن اقدام،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا گیا۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن ،گوشواروں کی فائلنگ میں آسانی فراہم کر دی گئیں۔ مسائل کے تیز تر سلوشن کیلئے نیا ڈیجٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا۔
صارفین کے مختلف مسائل، معلوماتی سوالات کے جوابات فوری ملیں گے۔ نیا سسٹم فائلنگ ،رجسٹریشن کے تکنیکی مسائل کے فوری حل میں معاون ثابت ہوگا۔ ایس سینٹرلائزڈ پلیٹ ،ون سٹاپ کمپلینٹ مینجمنٹ سلوشن کی سہولت فراہم کریگا۔ پلیٹ فارم صارفین کو اپ ڈیٹ، نوٹیفیکیشنز، شکایت پر پیشرفت سے باخبر رکھے گا۔ ایس ای سی پی ایکس ایس سے ادارے کی کارکردگی ،سروس معیار میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں