Semi final mein barish ho gai to ?

سیمی فائنل میچ میں بارش ہو گئی تو کیا ہو گا ؟

کو لکتہ (ڈیلی پوائنٹ ) آج کا سیمی فائنل بارش کی توقع کی جار ہی ہے۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ممکن ہے۔
لیکن بری خبر یہ ہے کہ آج جمعرات کے روز کولکتہ میں طوفانی بارش ہونے کا 50 فیصد امکان ہے البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سیمی فائنل میں بارش کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا ہے۔آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل رُکا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ریزرو ڈے یعنی جمعہ کو کولکتہ میں 80 فیصد بارش ہونے کا امکان ہے، یعنی 17 نومبر کو تقریباً میچ ہونا ناممکن ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے اس دن بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
میچ نہ ہوسکا تو کیا ہوگا؟
اگر ریزرو ڈے پر بھی جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل نہ ہوسکا تو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی بار کوالیفائی کرجائے گی۔جنوبی افریقی ٹیم فائنل کے لیے اس لیے کوالیفائی کرے گی کیونکہ لیگ میچز کے بعد افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور جس کا نیٹ رن ریٹ بہترین 1.261 ہے۔
اس کے برعکس آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جس کا رن ریٹ 0.841 ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں