Shadi juldi kr ly rizq dyna allah ka kam hina

شادی کرو رزق دینا اللہ کا کام ہے اداکارہ حنا چوہدری نے خواتین کو مشورہ دے دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)شادی جلدی کرو رزق کی پروا مت کرو اداکارہ حنا چوہدری نے خواتین کو مشورہ دے دیا. اداکارہ نے کہا عورت کی زندگی میں اگر ایسا مرد آئے جو اسے عزت دیں محبت دے تو پھر فوری اس مرد سے شادی کر لیں اور کبھی بھی اس کا ساتھ مت چھوڑے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا چوہدری نےخواتین کو مشورہ دے ڈالا۔ اداکارہ نے بتایا کہ عورت کو مرد کی ضرورت پڑتی ہے مگر آج کی لڑکیاں ان لڑکوں کو تلاش کرتی ہیں جس کے پاس بس پیسہ ہو بڑا گھر ہو اور گاڑی ہو۔ ہم لڑکیوں کو چاہیے کہ پیسہ نہیں بس محبت دیکھیں جو مرد آپ کو ہر حالت میں قبول کرے اس کا ہاتھ تھامنے میں وقت ضائع مت کریں۔
رزق کی پروا مت کریں شادی کرنے سے تو رزق بڑھتا ہے مگر لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ لڑکا ویل سیٹلڈ ہو جس کی وجہ سے لڑکیاں شادی کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہیں رزق اوپر والے کا کام ہے اس پہ چھوڑ دیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے پہلے میرے پاس کچھ نہیں تھا مگر شادی کے بعد مجھے بہترین پراجیکٹ ملے اور میرے شوہر بھی آج اچھے مقام پر ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں