کراچی(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے ایک بیان میں یہ انکشاف کیاہے کہ شادی کے بعد بھی میں اپنے بوائے فرینڈ اور اس کی فیملی سے رابطے میں تھی.
مریم نفیس نے حال ہی میں میزبان عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔
پوڈکاسٹ کے میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ دو لوگوں کے رشتے میں ‘ریڈ فلیگ’ کیا ہوتا ہے؟، جس پر اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کو یہ لگتا ہے کہ کوئی ایسی بات ہے جو آپ اپنے شوہر یا بیوی کو نہیں بتا سکتے، مریم کی بات کو کاٹتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ کونسی بات؟ کسی سے ملنے کی بات؟
میزبان کے سوال پر مریم نفیس نے کہا کہ کوئی بھی بات ہوسکتی ہے لیکن ہاں اپنے سابق بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے کی بات نہ ہو۔اسی دوران، مریم نفیس نے کہا کہ میری ابھی تک اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ بات چیت ہے جبکہ اس کی فیملی کے ساتھ تو میرے کافی قریبی تعلقات ہیں۔