لاہور(ڈیلی پوائنٹ) مسلم لیگ ن کا مینار پاکستان پر جلسہ شہباز شریف نے کہا کہ آج ملک میں نواز شریف نہیں خوشحالی و ترقی آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ملک کی ترقی کا پہیہ روکا گیا۔
ملک کے اندھیرے نواز شریف نے ختم کیے۔ ساری زندگی نواز شریف نے لوگوں کی خدمت کرنے میں گزار دیےمگر بدلے میں انتقام اور ذلت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ہمارے خاندان کو کیسسز کی نہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔
ہمارے ساتھ ہر دور میں ظلم کیا پہلے مشرف نے ہمیں باہر بھجوایا پھر ہمیں دوبارہ جلا وطن کیا گیا ۔ ہمارا قصور کیا ہے؟ لیکن ہم دوبار ہ سے نواز شریف کی قیادت میں پھر سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔