اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ ) شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں عدالت نے باعزت بر ی کر دیا ہے۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگر کو بری کر دیا ہے۔احتساب عدالت نے شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کر لی ہے۔
احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔شریک ملزمان فواد حسن فواد ٫ منیر ضیاء اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواست بھی منظور کی ہے۔
شریک ملزمان بلال قدوائی ٫سجاد بھٹہ اور شاہد محمود کی بریت کی درخواست بھی منظور کی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ٫ احد خان چیمہ اور دیگر کیخلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے نیب نے تمام ملزمان کو پہلے ہی کلین چٹ دے دی تھی ۔
آشیانہ اقبال ریفرنس میں ملزمان نے نیب ترامیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ آشیانہ کیس میں احتساب عدالت میں میرٹ پر سماعت ہوئی ہے اور ثبوتوں کی بنا پر ہی ملزمان کو ریلیف دیا گیا ہے۔
ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے ملزمان کو بری کر دیا جایے نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کا موقف بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے ریفرنس بنایا گیا وکیل شہباز شریف کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں سرکاری خزانہ کو ایک پیسہ کا نقصان نہیں ہوا۔
وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ کسی ملزم نے مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ نعیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی پہلے ہی ریفرنس سے ڈسچارج ہو گئے تھے۔2018میں آشیانہ ریفرنس دائر ہوا اور پانچ سال بعد کچھ برآمد نہ ہوا۔