کراچی(ڈیلی پوائنٹ) مسلم لیگ ن کے صدر این اے 242 کا الیکشن نہیں لڑیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لینے آیا ہوں۔ شہباز شریف کا ایم کیو ایم سے سیاسی اتحاد ہے اس لیے شہباز شریف این اے 242 سے دستبردار ہو گے ہیں۔
این اے 242 سے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال الیکشن لڑیں گے۔ خبر موصول ہو رہی تھی کہ ایم کیو ایم کے ساتھ این اے 242 پر اتحاد خطرے میں پڑگیا ہے۔ مگر اب شہباز شریف مصطفی کمال کے حق میں دستبردار ہو گے ہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ مسلم لیگ ن کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمارے مقابلے میں امیدوار کھڑے کر دیے ہیں اس لیے اب ن لیگ سے اتحاد نہیں ہو گا۔