شاہین شاہ آفریدی عالمی نمبر ون باؤلر بن گئے

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگز میں بہترین گیند باز بن گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 7 درجے بہتری کے بعد عالمی نمبر ون باولر بن گئے۔ شاہین آفریدی اس سے پہلے ون ڈے رینکنگز میں آٹھویں نمبر پر موجود تھے۔دیگر گیند بازوں میں آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ دوسرے، بھارت کے محمد سراج تیسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے راشد خان محمد نبی چھٹے اور دسویں نمبر پر موجود ہیں
شاہین آفریدی 673 ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں، دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلوی گیند باز کی ریٹنگ 663 ہے۔خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ باولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باولر بھی ہیں۔یہ بھی ذہن میں رہے کہ بابر اعظم بہترین بلے باز اور شاہین آفریدی بہترین گیند باز کے ساتھ ون ڈے کی بہترین جوڑی بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں