لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری جیت درج کی۔
اس میچ میں کرکٹر خواجہ نافع نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے محض 31 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
نافع کی اننگز کی بدولت کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف محض 19.1 ایک اوورز میں حاصل کرلیا۔میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نوجوان کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنا بیٹ تحفے میں دیا، نافع نے ایک ویڈیو میں شاہین آفریدی کے گفٹ کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی اچھی کارکردگی دیکھانے کا عزم دہرایا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پانچویں میچ میں آج ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ کھیلا جائے گا.